اٹک۔ 27 جولائی (اے پی پی):اٹک پولیس نے جواء کی محفل الٹ کر پانچ قمار باز گرفتار کر لئے۔
تھانہ جنڈ پولیس نے جواء کی محفل پر چھاپہ مار کر کے 5 ملزمان محمد یوسف جنڈ، غلام احمد ، عابد خان جنڈ، عطاء محمد جنڈ اور محمد اسلام جنڈ کو رنگے ہاتھوں کو گرفتار کرلیا اور داؤ پر لگی کل مالیتی رقم 514000 روپے قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔