اٹک پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کر لئے

96
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

اٹک۔ 21 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر تھانہ انجراء پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع کہ منشیات فروش طارق محمود منشیات لے کر دریائے سندھ کی جانب سے آ رہا ہے، کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کی اور ملزم طارق محمود ولد عباس خان سکنہ طورے والی تحصیل جنڈ کو گرفتار کر لیا۔

دوران تلاشی ملزم سے 1500 گرام چرس برآمد کر لی۔ دوسری کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش خلیل الرحمٰن ولد محمد اکرم سکنہ طورے والی تحصیل جنڈ کے قبضہ سے 1300 گرام چرس برآمد کی ۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔