اٹک۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):اٹک پولیس نے زمینی تنازعہ کی رنجش میں خاتون پر حملہ آور ہو کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ صفدر خان ولد امیر خان سکنہ توت نے تھانہ پنڈیگھیب میں قطعہ تحریر بیان کیا کہ میں ہمراہ رفیق، وقاص اور ذوالفقار اپنی زمین پر ہل چلا رہے تھے کہ ہماری عورتیں ساتھ ہی زمین سے گھاس کاٹ رہی تھیں کہ اسی اثناء میں مسمی نذیر اور بشیر اپنے ساتھ دیگر مرد و عورتیں جو کلہاڑی اور ڈنڈوں سے لیس تھے جبکہ ارشد بامسلح رائفل بور تھا آئے اور آتے ہی للکارا کہ ان کو ہل چلانے کا مزہ چکھاؤ اور ہماری عورتوں پر حملہ آور ہو کر کلہاڑی اور ڈنڈوں کے وار کر کے انکو زخمی کر دیا۔
تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے مقدمہ درج کر کے خواتین کو تشدد کرنے والے مرکزی ملزم نذیر احمدسکنہ توت کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔