اٹک۔ 09 جون (اے پی پی):اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق محمد وسیم ولد غلام سرور سکنہ ملال نے تھانہ فتح جنگ میں درخواست گزار کی کہ محمد عمران ولد عبد المجید نے مجھ سے کہا کہ میں نے اپنی زمین فروخت کرنی ہے جس کے ساتھ 4 لاکھ روپے کنال کے حساب سے سودا ہونا طے پایا
جس عوض میں نے اور میری والدہ نے اس کو رقم وصول کروائی جو قریباً ایک ماہ گزرنے کے بعد دربارہ کہنے لگا کہ میں نے مزید 10 مرلے فروخت کرنے ہیں اگر آپ لے لیں تو ٹھیک نہیں تو میں کسی اور کو فروخت کرتا ہوں جس پر میں نے کہا کہ ہمیں دے دیں مگر پہلے خریدی ہوئی زمیں کا انتقال بھی کر دو تو اس نے کہا کہ کھیوٹ بلاک ہے جیسے ہی کھلے گی تو انتقال کر دوں گا جس پر ہمارے درمیان اسٹام ہوا جو گاؤں کے کسی بھی آدمی کو گواہ ٹھہرانے سے منع کر دیا۔
جو کچھ ہی عرصہ گزرا تو پھر 10 مرلہ فروخت کرنے کا کہنا لگا جو میں نے انتقال کا مطالبہ کیا تو 2016 سے جاری شدہ فرد لیکر آ گیا جس کا ریکارڈ میں نے چیک کروایا تو معلوم ہوا کہ یہ جگہ پہلے ہی اپنے گاؤں کے ایک شخص محمد مسعود ولد صوفی اشرف کو فروخت کر چکا ہے جو میں نے اپنی رقم 535000 روپے واپسی کا مطالبہ کیا تو پہلے ٹائم لیتا رہا اور ابھی صاف انکاری ہو گیا۔ تھانہ فتح جنگ پولیس نے شہری کی داد رسی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم محمد عمران ولد عبد المجید سکنہ ملال تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔