اٹک۔ 17 جنوری (اے پی پی):اٹک کے تھانہ انجراء پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش نعیم خان ولد احمد خان سکنہ انجراء کے قبضہ سے 1600 گرام چرس برآمد کر لی۔ دوسری جانب تھانہ رنگو پولیس کی ٹیم نے منشیات سمگلر اعظم خان ولد اکرم خان سکنہ جسیاں تحصیل وضلع اٹک کی منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 1420 گرام چرس برآمد کر لی۔
اسی طرح تھانہ اٹک خورد پولیس نے پشار کی جانب سے آتی ہوئی بس کو روکا جس میں سوار شخص سیار خان ولد فضل ربی سکنہ صوابی کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کرنے پر 650 گرام چرس برآمد کر لی۔
ایک اور کارروائی میں تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے دانیال علی ولد نصرت علی سکنہ محلہ چوہدریاں حسن ابدال کے قبضہ سے 620 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ فتح جنگ پولیس نے عدنان محمود ولد محمود خان سکنہ فتح جنگ سے 540 گرام چرس اور تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے شعیب عمران ولد باز خان سکنہ پنڈیگھیب سے 400 گرام چرس جبکہ ارشد محمود ولد غلام شبیر سکنہ راولپنڈی سے 3 لیٹر شراب برآمد کر لی۔
اٹک پولیس نے مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو حوالات کے پیچھے دھکیل دیا۔