اٹک۔ 24 جنوری (اے پی پی):اٹک پولیس نے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی بر آمد کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس کے مطابق ج زوجہ مفتاح الدین ضلع اپر دیر حال فتح جنگ نے تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس کو بیان دیا کہ اقبال الدین ولد صلاح الدین سکنہ اپر دیر حال فتح جنگ نے سابقہ دشمنی کی بناء پر میرے خاوند مفتاح الدین کو بے دردی سے قتل کر دیا ہے۔
اطلاع پر تھانہ نیو ایئر پورٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے قتل کرنے والےملزم اقبال الدین ولد صلاح الدین کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا ۔دوران انٹیروگیشن ملزم اقبال الدین سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس سنگین نوعیت کے جرم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔\