اٹک۔ 15 نومبر (اے پی پی):اٹک پولیس نے شہری کو قتل کر کے اسکی نعش کو پٹرول پمپ کے پاس پھینکنے میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا ہے،
مورخہ 05.10.2023 کو تھانہ بسال پولیس کو اطلاع ملی کہ کوہاٹ راولپنڈی روڈ نزد زین پٹرول پمپ کے پاس ایک نعش پڑی ہوئی ہے ،تھانہ بسال پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر وایا گیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر ایس ایچ او تھانہ بسال اور انچارج ایچ آئی یو اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے شہری کو قتل کرنے میں ملوث ایک ملزم ممریز خان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔\378