28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںاٹک پولیس نے عید کے موقع پر کامیاب کارروائیاں کرکے ضلع بھر...

اٹک پولیس نے عید کے موقع پر کامیاب کارروائیاں کرکے ضلع بھر سے درجنوں قمار باز گرفتار کر لئے

- Advertisement -

اٹک۔ 03 اپریل (اے پی پی):اٹک پولیس نے عید کے موقع پر کامیاب کارروائیاں کرکے ضلع بھر سے درجنوں قمار باز گرفتار کر لئے۔ تھانہ سٹی اٹک پولیس کی ٹیم بسلسلہ گشت و پرتال فوارہ چوک موجود تھی کہ اطلاع موصول ہوئی کہ ستار چوک کے قریب کھلی جگہ پر چند اشخاص بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر پولیس ٹیم نے فوری ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر موقع پر ریڈ کر کے 8 جواریوں عامر رضا ولد امیر افضل سکنہ کوچہ پریم نگر، محمد سہیل ولد محمد یوسف سکنہ مرزا، سلیم احمد ولد اسلم خان سکنہ شکردرہ، محمد ایوب ولد غلام یاسین سکنہ میانوالی حال فاروق اعظم کالونی اٹک، زاہد محمود ولد مہران بخش سکنہ ڈھوک شرفاء، حبیب الرحمن ولد محمد الہی سکنہ چھوئی ویسٹ، طاہر محمود ولد محمد سردار سکنہ شین باغ اور عمر دراز ولد گلاب سکنہ ڈھوک جوندہ تحصیل و ضلع اٹک کو قابو کر لیا اور داؤ پر لگی رقم 25300 روپے اور موبائل فونز مالیتی 56000 روپے

دو عدد موٹر سائیکل مالیتی 130000 روپے اور تاش کے پتے برآمد کر کے قبضہ میں لیکر قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایک اور کارروائی میں جواء کی محفل پر چھاپہ مار کر 5 قمار بازوں عبد الواحد ولد شیر احمد، عمران ولد پرویز، محمد عثمان ولد محمد تاج سکنائے شکردرہ، محمد سفیر ولد نذیر احمد سکنہ شین باغ، محمد عمران ولد محمد دیدار سکنہ محلہ شاہ آباد کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 745000 روپے، 6 عدد موبائل فونز مالیتی 755000 روپے اور تاش کے پتے قبضہ پولیس میں لیکر ملزمان کو آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔ تھانہ بسال پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے ملزمان حسنین علی ولد شوکت علی، شفقت محمود ولد محمد عدالت سکنائے رتی کسی مٹھیال تحصیل جنڈ اور واسط محمود ولد طارق محمود سکنہ محلہ اسٹیشن بسال تحصیل جنڈ کو گرفتار کر کے 55600 روپے

- Advertisement -

4 عدد موبائل فونز، 2 موٹر سائیکل اور 2 اصیل مرغے برآمد کر کے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ایک اور کارروائی میں جواء کی محفل پر چھاپہ مار کر 3 جواریوں محمد ناصر ولد محمد بشیر، غلام فرید ولد محمد ظہیر سکنائے کھنڈہ تحصیل جنڈ اور شعیب شیخ ولد محمد اعجاز سکنہ کوہاٹ روڈ فتح جنگ کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم، موبائل فون اور تاش کے پتے بوجہ ثبوت قبضہ میں لے لیے جبکہ تھانہ رنگو پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جواء کھیلنے والے 3 ملزمان فیاض ولد حق نواز سکنہ کالو خورد، رمضان ولد غلام فاروق سکنہ شمس آباد اور محمد فیاض ولد منصور علی ساکن ویرو تحصیل حضرو کو گرفتار کر لیا اور پڑ پر لگی رقم 31000 روپے، موبائل فون اور تاش کے پتے قبضہ میں لیکر ملزمان کو آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578288

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں