اٹک۔ 14 جون (اے پی پی):اٹک پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر دو افراد گرفتار کر لئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق، آئی جی پنجاب کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی قیادت میں اٹک پولیس غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسی سلسلہ میں تھانہ فتح جنگ پولیس نے محمد ثقلین ولد محمد داؤد سکنہ کوٹ فتح تحصیل فتح جنگ کی تلاشی لینے پر اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد ایک اور کارروائی میں تھانہ جنڈ پولیس نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم محمد قاصد ولد محمد ظفر الحسن سکنہ جنڈ سے دوران تفتیش غیر قانونی پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ ہر دو ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا۔