16 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںاٹک پولیس نے قتل مقدمہ کی پیروی کرنے پر مدعی کو جان...

اٹک پولیس نے قتل مقدمہ کی پیروی کرنے پر مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 2 سگے بھائی گرفتار کر لئے

- Advertisement -

اٹک۔ 06 مارچ (اے پی پی):اٹک پولیس نے قتل مقدمہ کی پیروی کرنے پر مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 2 سگے بھائی گرفتار کر لئے۔ تھانہ جنڈ میں عدیل احمد ولد محمد ابرار سکنہ محلہ صابر جنڈ نے درخواست دی کہ میرے بھائی مبشر کا قتل ہوا تھا جس کا مقدمہ تھانہ جنڈ میں درج ہے جس میں علی جبار ولد جبار سکنہ جنڈ وغیرہ چالان عدالت ہو چکے ہیں

اور مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے مورخہ 08 فروری 2025 کو عدالت میں پیشگی کے بعد دکان پر پہنچا تو اپنے کام میں مصروف تھا کہ علی جبار شامیر اور شرجیل پسران جبار اسلحہ لیے آئے اور آتے ہی مجھے دھمکیاں دینا شروع کر دیں کہ مقدمہ واپس لو نہیں تو تمہیں قتل کر دیں گے اور مورخہ 11 فروری کو دوبارہ میری فیس بک پر دھمکی آمیز میسج کیے

- Advertisement -

جس پر تھانہ جنڈ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے محمد شامیر ولد محمد شرجیل پسران جبار حسین سکنائے دکھنیر تحصیل جنڈ کو گرفتار کرلیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569614

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں