اٹک پولیس نے منشیات فروش اور موٹر سائیکل چور گرفتار کرلیا

134
Actions against
Actions against

اٹک۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):اٹک پولیس نے منشیات فروش اور موٹر سائیکل چور گرفتار کرلیا۔تھانہ جنڈ کے سب انسپکٹر عارف جہانگیر نے دوران چیکنگ رضا مسیح ولد عارف مسیح سکنہ محلہ آلہ آباد جنڈ سے 600 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ایک اور کارروائی میں موٹر سائیکل چور امان اللہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزم کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا