اٹک پولیس نے موٹر سائیکل چوری کر نے والا ملزم گرفتار کر لیا

121
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

اٹک۔ 04 اپریل (اے پی پی):اٹک پولیس نے موٹر سائیکل چوری کر نے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ مطابق محمد عثمان ولد محمد نیاز نے تھانہ رنگو پولیس کو درخواست دی کہ میں نے شمس آباد گاؤں میں مویشیوں کے لیے ڈیرہ بنا رکھا ہے آج میں اپنا موٹر سائیکل ڈیرہ کے باہر کھڑا کر کے اندر چلا گیا جب واپس آیا تو میرا موٹر سائیکل غائب تھا

اطلاع پر تھانہ رنگو پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے قلیل وقت میں ملزم صدیق علی ولد محمد مسکین سکنہ حضرو کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔