اٹک پولیس نے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

81
خان رائس ملز میں ہونے والی لاکھوں روپے کی ڈکیتی کے 7 میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 15 لاکھ نقدی برآمد کرلی ،ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان

اٹک۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔ضلع بھر سے 05 ملزمان گرفتار کر کے 04 کلو سے زائد چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لی گئی۔

اے ایس آئی صداقت نواز تھانہ فتح جنگ نے دوران چیکنگ منشیات فروش سہیل انجم ولد محمد پرویز ساکن محلہ نئی آباد ی فتح جنگ سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ایس آئی مجاہد عباس انچارج پولیس چوکی فقیر آباد نے دوران چیکنگ منشیات فروش کاظم علی شاہ ولد سید اکبر شاہ سکنہ بولیانوال سے 850گرام چرس برآمدکر لی ۔اسی طرح اے ایس آئی وجاہت عباس تھانہ پنڈی گھیب نے دوران چیکنگ منشیات فروش محمد شفیق ولد صلاح الدین اختر ساکن محلہ قاری سٹریٹ پنڈی گھیب سے 600گرام چرس برآمدکرلی۔

تھانہ انجراء پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ منشیات فرو محمود عالم ولد غلام عباس ساکن گلی بوگا رام محلہ عالم خل میانوالی سے 700گرام چرس جبکہ منشیات فروش سلطان محمد ولد شیر محمد ساکن بروالہ سے 560 گرام چرس برآمدکر لی۔اے ایس آئی عنایت علی تھانہ جنڈ نے دوران چیکنگ ملزم محمد سعید ولد فضل داد ساکن ڈنگی ناڑی جنڈ سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30بور معہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔