اٹک پولیس نے پانچ منشیات فروش گرفتار کر لئے

333
منشیات اسمگلنگ

اٹک۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔ضلع بھر سے 04 منشیات فروش گرفتار کر کے 04 کلو سے زائد چرس اور غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 معہ ایمونیشن برآمد کر لی ۔

اے ایس آئی محمد ندیم تھانہ سٹی اٹک نے دوران چیکنگ منشیات فروش تصور حسین شاہ ولد لال حسیںن شاہ ساکن کہوترہ بھدری سے 1100گرام چرس بر آمد کر لی جبکہ ایس آئی طارق محمود تھانہ صدر حسن ابدال نے دوران چیکنگ منشیات فروش صفدر خان ولد مرزا خان ساکن غرشین تحصیل حسن ابدال سے 1460 گرام چرس بر آمد کر لی اسی طرح ایس آئی ضیاء محمود بٹ تھانہ پنڈیگھیب نے دوران چیکنگ منشیات فروش محمد فیاض ولد گل باز خان ساکن ٹانویں پنڈیگھیب سے 530 گرام چرس بر آمد کرلی

اور ایس آئی علی زیب خان تھانہ نیو ائیرپورٹ نے دوران چیکنگ منشیات فروش ثاقب خان ولد افسر خان ساکن فتح جنگ حال ڈھوک امانت ضلع راولپنڈی سے 620گرام چرس برآمد کر لی۔ایس آئی محمد یعقوب تھانہ فتح جنگ نے موٹر سائیکل پر سوار ذیشان حیدر ولد محمد فیاض ڈھوک سکنہ فتح جنگ کو چیکنگ کے لیے روکا تو ملزم ذیشان حیدر سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئی۔ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے ۔