اٹک۔ 29 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر انسداد منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلہ میں تھانہ فتح جنگ پولیس نے مشکوک شخص زاہد اقبال ولد حسن علی سکنہ نوشہرہ حال ترنول اسلام آباد سے 1700 گرام چرس برآمد کر لی ۔
اسی طرح تھانہ باہتر پولیس نے محمد نواز ولد محمد اسلم سکنہ کوٹ دادو خان تحصیل حسن ابدال اور محمد رفیق ولد جمعہ خان سکنہ باہتر سے 2/2بوتل شراب برآمد کر کے ہر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
دوسری جانب اٹک خورد پولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فضل رسول ولد خان رسول ساکن نوشہرہ کو اسلحہ سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور کلاشنکوف223 بور معہ ایمونیشن برآمد ہواملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے بند حوالات کر دیا گیا۔