اٹک پولیس نے چھ منشیات فروش گرفتار کر لئے

3

اٹک۔ 24 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے احکامات کی روشنی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلہ میں تھانہ حضرو پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش احسن شاہ ولد مہربان شاہ سکنہ عدلزئی تحصیل حضرو سے 1.4 کلو ہیروئن جبکہ شفیق ولد قلندر سکنہ حمید سے 1350 گرام چرس برآمد کر لی دوسری جانب تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے جارج محمود ولد گوہر داد ساکن بھوئی گاڑ تحصیل حسن ابدال سے 1.1 کلو چرس برآمد کر لی

اسی طرح تھانہ بسال پولیس نے شراب سپلائرز اسد خان ولد فیروز خان اور واجد علی ولد سکندر خان سکنائے مٹھیال تحصیل جنڈ کو شراب سمیت گرفتار کر لیا ملزم اسد خان سے 20 لیٹر شراب جبکہ واجد علی سے 15 لیٹر شراب برآمد ہوئی تھانہ جنڈ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے تنویر گل ولد شیر گل ساکن محلہ تکیہ جنڈ سے 15 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ اٹک پولیس نے مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندے کرنے والے ملزمان کو آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔