اٹک پولیس نے چھ کلو سے زائد چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد کرکے آٹھ ملزمان گرفتار کر لئے

104

اٹک۔ 05 مارچ (اے پی پی):اٹک پولیس نے چھ کلو سے زائد چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد کرکے آٹھ ملزمان گرفتار کر لئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن ڈرگ فری پنجاب اور آئی کے پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی زیر قیادت تھانہ اٹک خورد پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالمالک ولد عبدالقدوس سکنہ مانسر سے دوران تلاشی 1600 گرام چرس برآمد کر لی۔

دوسری جانب تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے منشیات سمگلر عامر شہزاد ولد عنایت الہی سکنہ محلہ محمود آباد حسن ابدال کی منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 1550 گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ جنڈ پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے ممتاز علی ولد غلام محمد سکنہ محلہ اسٹیشن جنڈ کے قبضہ سے 1500 گرام چرس برآمد کر لی۔

اسی طرح تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے پنڈیگھیب پولیس نے منشیات کے سوداگر اسرار احمد ولد محمد شفقت سکنہ احمدال پنڈیگھیب سے 600 گرام چرس اور بابر علی ولد محمد صاق سکنہ چکوال سے 550 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے دوران چیکنگ نگار خان ولد شیر بہادر ساکن برہان کے قبضہ سے 550 گرام چرس برآمد کر لی۔

تھانہ صدر اٹک پولیس نے دو شراب سپلائر وقار حسین عرف ٹیڈی ولد حبدار حسین سکنہ محلہ حیدری شین باغ تحصیل و ضلع اٹک اور زاہد خان ولد ولی داد ساکن ڈھوک منگواں شکردرہ تحصیل و ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے 10/10 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ اٹک پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔