اٹک۔ 21 مارچ (اے پی پی):اٹک پولیس نے چیک ڈس آنر کیس کا ملزم گرفتار کر لیا،جاوید خان ولد خاکی خان سکنہ باہتر نے تھانہ باہتر پولیس کو درخواست دی کہ محمد زاہد ولد گلاب خان سکنہ ٹیکسلا کے ساتھ میرے ٹریکٹر کا سودا مبلغ 30 لاکھ روپے میں ہوا
جو محمد زاہد نے 2 لاکھ مجھے موقع پر ادا کر دیے اور 28 لاکھ کا چیک مجھے دیا جب میں چیک لے کر متعلقہ برانچ میں گیا تو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک ڈس آنر ہو گیا اطلاع پر تھانہ باہتر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم محمد زاہد کو گرفتار کر لیا۔