اٹک پولیس نے کارروائی ، خاتون کے گھر پر قبضہ کر نےاور اسلحہ کی نوک پر دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

114
راولپنڈی پولیس کی کارروائی ۔چوری،منشیات فروشی ،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 21ملزمان گرفتار

اٹک۔ 04 فروری (اے پی پی):اٹک پولیس نے کارروائی کرکے خاتون کے گھر پر قبضہ کر نےاور اسلحہ کی نوک پر دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتارکر لیاہے۔

م بی بی سکنہ لنڈی کوتل ضلع خیبر ایجنسی نے تھانہ صدر اٹک میں درخواست دی کہ میرا شوہر روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک ہوتا ہے ،میں اپنے بھائی کے ساتھ پشاور میں مقیم ہوں، میں نے موضع اکھوڑی میں 4 کنال پر مشتمل ایک گھر بنا رکھا ہے جس کی میں خود مالکہ ہوں، جس کا سودا لیاقت علی کے ساتھ 1 کروڑ 60 لاکھ روپے میں کیا ،بمطابق معاہدہ لیاقت علی نے 48 لاکھ روپے کا ایک پلاٹ میرے نام کرنا تھا اور باقی رقم 2 اقساط میں دینی تھی ،لیاقت علی نے نہ کوئی پلاٹ میرے نام ٹرانسفر کیا اور نہ ہی مجھے کوئی رقم دی جس وجہ سے یہ سودا منسوخ ہو گیا، مورخہ 9نومبر2023کو مجھے اطلاع ملی کہ میرے گھر میں کوئی تالے توڑ کر داخل ہو گیا ہے جس پر میں اپنے بھائیوں کے ہمراہ پہنچی تو مثل خان میرے گھر میں موجود تھا جس نے اسلحہ کی نوک پر ہمیں دھمکیاں دیں کہ یہاں سے چلے جاؤ دوبارہ یہاں آئے تو جان سے مار دوں گا۔

تھانہ صدر اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم مثل خان کو گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیااور اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا۔\