اٹک پولیس نے کارروائی میں 32 کلو سے زائد لاکھوں مالیت کی چرس ، 5 کلو افیون برآمد کرلی

117
Actions against
Actions against

اٹک۔ 25 مئی (اے پی پی):اٹک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 32 کلو سے زائد لاکھوں مالیت کی چرس اور 5 کلو کے قریب افیون برآمد کرلی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کی انٹری/ایگزٹ پوائنٹس پر سختی سے چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے ایس ایچ او اٹک خورد سب انسپکٹر خانزادہ شہروز خان اور ان کی ٹیم انٹری ایگزٹ پوائنٹ اٹک خوردپر جرائم کی بیخ کنی کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

پولیس ٹیم حسب معمول چیکنگ پر تھی کہ ایک موٹر سائیکل CD-70 کے پی سے پنجاب داخل ہوا جس کو مشکوک جانتے ہوئے پولیس ٹیم نے روکا تو موٹر سائیکل پر سوار شکیل ولد عزت خان سکنہ چارسدہ نے موٹرسائیکل کی پچھلی سیٹ پر ایک عدد توڑا رکھا ہوا تھا جس کی تلاشی لینے پر توڑے میں سے 32 کلو سے زائد لاکھوں مالیت کی چرس اور 5 کلو کے قریب افیون برآمد ہوئی۔

منشیات سمگلر کی اس بڑی منشیات کی کھیپ کو کے پی سے پنجاب سمگل کر کے نوجوان نسل کی رگوں میں یہ زہر انڈیلنے کی کوشش کو پولیس ٹیم اٹک خورد نے ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے منشیات سمگلر شکیل کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔