اٹک پولیس نے 10 منشیات فروش گرفتار کر لئے

156
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

اٹک۔ 22 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس افسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے سلسلہ میں اٹک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں ۔

تھانہ سٹی اٹک پولیس نے منشیات فروش محمد شاہ باز ولد عمران گل ساکن جنڈ کے قبضہ سے 550 گرام چرس برآمد کر لی دوسری جانب تھانہ صدر اٹک پولیس کی ٹیم نے منشیات سمگلر محمد اشرف کی منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزم محمد اشرف ولد ولد شہنچی خان سکنہ اکھوڑی سے 1100 گرام چرس برآمد کر لی اسی طرح تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے نصیر احمد ولد کالا خان سکنہ حسن ابدال جبکہ تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے شیر علی ولد حق نواز ساکن پنڈیگھیب کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا 2 ملزمان سے 550/550 گرام چرس برآمد ہوئی۔

تھانہ جنڈ پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش ارشد محمود ولد غلام عیسیٰ سکنہ جنڈ سے 700 گرام چرس برآمد کر لی اسی طرح تھانہ انجراء پولیس کی ٹیم نے دوران چیکنگ منشیات کے سوداگر عمر شیراز ولد حضرت گل سکنہ لکڑ مار جنڈ سے 520 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ حضرو پولیس نے محمد طیب ولد مظفر سکنہ حضرو کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا تو ملزم طیب سے 220 گرام ہیرون برآمد ہوئی۔

تھانہ فتح جنگ پولیس اور باہتر پولیس نے شراب فروش مظہر اقبال ولد مشتاق احمد اور فیاض محمد ولد محمد ریاض سکنائے فتح جنگ کو شراب سمیت گرفتار کرتے ہوئے ہر دو ملزمان کو حوالات بند کر دیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی ایک ایسا جرم ہے جو معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے اس کا خاتمہ اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔