اٹک۔ 06 جنوری (اے پی پی):اٹک پولیس نے 12 سالہ بچہ سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔ اسپین گل ولد انعام گل سکنہ گھوڑامار حال مہر پورہ شرقی اٹک نے تھانہ سٹی اٹک پولیس کو درخواست دی کی کہ میں روئی مشین کا کام کرتا ہوں۔
میرا بیٹا محمد منصور دوکان پر موجود تھا کہ خالد شکیل ولد کریم خان سکنہ ہددووالی تحصیل جنڈ حال مہر پورہ شرقی اور ثاقب شہزاد ولد داؤد سکنہ گولڑہ آئے میرے بیٹے کو پکڑ کر اندر لے گئے ۔ جب میرے بیٹے نے شور شرابہ کیا تو وہ موقع سے بھاگ گئے۔ اسی اثناء میں محمد حمزہ ولد محمد اقبال سکنہ محلہ مہر پورہ شرقی آیا اور میرے بیٹے کو گلی کے کونے میں لے جا کر شرمناک کوشش کی۔
میرا بیٹا اس سےہاتھ چھڑا کر گھر بھاگ آیا اور رونے لگا ۔ جب میں نے رونے کی وجہ پوچھی تو اسنے سارا ماجرا بتایا۔ تھانہ سٹی اٹک پولیس نے بچہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دو ملزمان خالد شکیل ولد کریم خان سکنہ ہددووالی تحصیل جنڈ حال مہر پورہ شرقی اور محمد حمزہ ولد محمد اقبال سکنہ محلہ مہر پورہ شرقی کو گرفتار کر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔