اٹک۔ 14 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔
اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے تھانہ نیو ایئرپورٹ پولیس نے 2023 سے روپوش مجرمان اشتہاری دو سگے بھائی معراج الدین اور سعراج الدین پسران الف محمد سکنائے قلنڈی پائیں تحصیل دیر ضلع اپر دیر کو گرفتار کر لیا۔ مجرمان اشتہاری تھانہ نیو ایئرپورٹ پولیس کو قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
تھانہ صدر اٹک پولیس نے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری نواز ولد گلاب ساکن جھلا خان چوک تحصیل و ضلع اٹک کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا جبکہ تھانہ جنڈ پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری ساجد محمود ولد غلام محمد ساکن ملہوالی ہجڑی تحصیل پنڈیگھیب کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔