اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 10ملزمان گرفتار

86
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

اٹک۔ 26 دسمبر (اے پی پی):اٹک پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرکے 10ملزمان گرفتار کیے۔دورانِ چیکنگ بدنام زمانہ منشیات فروش محسن علی ولد مظہر علی سکنہ حسن ابدال سے 1800 گرام چرس برآمد کر لی،

اسی طرح تھانہ سٹی اٹک پولیس نے دورانِ گشت منشیات فروش محمد افسر ولد محمد اسلم سکنہ محلہ بجلی گھر اٹک شہر کے قبضہ سے 1608 گرام چرس برآمد کر لی ایک اور کارروائی میں تھانہ سٹی اٹک پولیس نے منشیات سمگلر کامران شہزاد ولد امیر افسر سکنہ جنڈ سے دورانِ چیکنگ 1525 گرام چرس جبکہ ابراہیم ولد یار گل سکنہ محلہ مہر پورہ غربی اٹک سے 230 گرام ہیرؤن برآمد کرلی۔

تھانہ رنگو پولیس نےعبدالغفار ولد خٹک خان سے دوران گشت 1500 گرام چرس برآمد کر لی ایک اور کارروائی میں شہریار خان ولد راج ولی سکنہ فورملی سے 1440 گرام چرس جبکہ دورانِ گشت شراب فروش احمد جنید ولد میر عجب سکنہ فورملی سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے دوران چیکنگ شراب سمگلر احسن یار ولد جاوید محمد سکنہ پنڈی گھیب سے 5 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ باہتر پولیس نے مشکوک شخص مجاہد علی ولد فضل داد سکنہ فتح جنگ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،

تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے دوران گشت بلال احمد ولد محمد آصف سکنہ حسن ابدال سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھاکہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کےناسور ہیں جو نئی نسل کی زندگیاں تباہ کر رہے ہیں جن کے خلاف اٹک پولیس مزیدکارروائیاں جاری رکھے گی۔