اٹک۔ 23 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اٹک پولیس کو اطلاع ملی کہ مشہور منشیات فروش سفیر بیگ منشیات لیے اپنے گاہکوں کے انتظار میں کھڑا ہے جس پر ٹیم نے فوری طور پر ریڈ کیا تو منشیات فروش سفیر بیگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا اور اس سے 2200 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایک اور کارروائی میں 3 منشیات فروشوں نوید احمد، روبیل احمد اور منشاء مسیح کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم نوید احمد ولد نذیر احمد سے 400 گرام چرس، روبیل خان ولد ظہور خان سے 1100 گرام چرس اور منشاء مسیح ولد خوشی مسیح سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی اسی طرح تھانہ رنگو پولیس نے منشیات فروش رحمت علی ولد ہاشم علی سکنہ نور پور سے دورانِ چیکنگ 560 گرام چرس برآمد کر لی، جبکہ تھانہ اٹک خورد پولیس کی ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات سمگلر شبیر الہی ولد غلام ربانی سکنہ مانسر کی تلاشی لینے پر 1500 گرام چرس برآمد کر لی۔
اسی طرح تھانہ انجراء پولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ جان بادشاہ منشیات اور اسلحہ سمیت دریائے سندھ کی طرف سے آرہا ہے جس پر تھانہ انجراء پولیس کی ٹیم نے فوری طور پر ناکہ بندی کر کے ملزم جان بادشاہ ولد ہنر شاہ سکنہ کوہاٹ حال چھب تحصیل جنڈ کے قبضہ سے رائفل 44 بور اور 105 ضرب روند برآمد کر لیے ایک اور کارروائی میں مومن ممتاز ولد محمد ممتاز سکنہ چھب تحصیل جنڈ سے دورانِ چیکنگ 700 گرام چرس اور 25 ضرب روند کلاشنکوف برآمد کر لیے اسی طرح اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جنڈ پولیس کی ٹیم نے ملزم شیراز احمد ولد فخر زمان سکنہ جنڈ کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ۔