اٹک۔ 04 ستمبر (اے پی پی):اٹک پولیس کی سماج عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 2 رائفلیں ، دو پسٹل برآمد کر کے چارافراد گرفتار کر لئے۔ تھانہ بسال پولیس کی ٹیم نے دوران چیکنگ قمر زمان ولد امیر زمان ساکن گنڈا کس تحصیل جنڈ سے رائفل 12 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی
اسی طرح تھانہ حضرو پولیس کی ٹیم نے ایاز خان ولد جمشید ساکن مردان حال حضرو کی تلاشی لینے پر رائفل 9 ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر لی جبکہ تھانہ انجراء پولیس نے دوران گشت اصغر خان ولد میاں گل سکنہ لکڑ مار تحصیل جنڈ کی پڑتال عمل میں لاتے ہوئے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا دوسری طرف اٹک پولیس نے عاطف سراج ولد سراج احمد سکنہ بریار حال اٹک شہر کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کرنے پر پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ۔