اٹک۔ 04 ستمبر (اے پی پی):اٹک پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرکے7 ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے، ملزمان سے 5 کلو سے زائد چرس،150 گرام ہیروئن 2 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ۔
ترجمان اٹک پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر انسداد جرائم کے سلسلہ میں تھانہ سٹی اٹک پولیس کے ایس آئی محمد صداقت نے دوران چیکنگ فضل امیرسے 1400گرام چرس برآمد برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا ،دوسری جانب تھانہ صدر اٹک پولیس کے ایس آئی مجاہد عباس نے طالب حسین سے دوران تلاشی 1420 گرام چرس برآمد کر لی،
اسی طرح تھانہ جنڈ پولیس نے اختر حسین سے 600گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، ایک اور کاروائی میں تھانہ جنڈ پولیس کے ایس آئی سمیع اللہ نے امتیاز خان سے 150گرام ہیروئن بر آمد کر کے گرفتار کر لیا ،تھانہ بسال پولیس نے ملزم امانت سے 1140گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
،تھانہ سٹی حسن ابدال نے ملزم واجد علی کی تلاشی لینے پر پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بر آمد ہونے پر گرفتار کر لیا، تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے ملزم عبید اللہ سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن بر آمد ہونے پر گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔