اٹک۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف پے در پے کارروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش ناصر گل ولد عنایت سکنہ محلہ تکیہ حسن ابدال کےقبضہ سے 1400 گرام چرس اور 51 بوتل شراب کی برآمد کر لیں
دوسری جانب تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے دوران گشت وحید اختر ولد محمد صفدر سکنہ موہڑہ حسن ابدال کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کرنے پر 1800 گرام چرس اور 120 گرام ہیرؤن برآمد کر لی اسی طرح تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے منشیات کے سوداگر عزیز طارق ولد محمد طارق ساکن کھوڑ کے قبضہ سے 700 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ فتح جنگ پولیس کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے
سجاد ولد محمد یسیٰن سکنہ گڑھی حسو فتح جنگ سے 650 گرام چرس، سلیمان ولد امتیاز سکنہ کھرالہ اور شیراز احمد ولد محمد ریاض سکنہ رتوال سے 2/2 بوتل شراب، محمد امتیاز ولد محمد تاج سکنہ کھرالہ اور عدیل احمد ولد محمد اشرف سکنہ رتوال سے دوران چیکنگ 3/3 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ اٹک پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔\
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515185