اٹک۔ 04 نومبر (اے پی پی):تھانہ سٹی اٹک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے نجیب اللّٰہ ولد حق محمود سکنہ محلہ عید گاہ اٹک شہر سے دوران چیکنگ 1400 گرام چرس برآمد کر لی ایک اور کارروائی میں مسماۃ ح۔ بی بی عرف گڑیا زوجہ عثمان سکنہ خٹک کالونی اٹک شہر کی تلاشی لینے پر 1450 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ فتح جنگ پولیس نے منشیات فروش خالد محمود ولد غلام سرور سکنہ رتوال سے 870 گرام چرس برآمد کر کے اٹک پولیس نے ہر سہہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔