اٹک پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار

150
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

اٹک۔ 02 ستمبر (اے پی پی):اٹک پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکلیں، سپیئر پارٹس اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی مالیتی رقم برآمد کر لی۔ تھانہ بسال کی حدود میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او بسال سب انسپکٹر محمد نعیم کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر موٹرسائیکل چوروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ہدف دیا

جس پر تھانہ بسال پولیس کی ٹیم نے شبانہ روز محنت کر کے ہیومین انٹیلجنس اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر موٹرسائیکل چوری کرنے والے تین رکنی گینگ گرفتار کر لیا جس کے ممبران میں شہر یار ولد ارشد خان ساکن آلوالی داخلی سپیال تحصیل جنڈ، احتشام علی خان ولد غلام خان ساکن چکیاں داخلی بسال تحصیل جنڈ اور اکبر حسین ولد محمد اقبال ساکن پشاور شامل ہیں۔