اٹک۔ 31 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی ہدایات پر اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں تھانہ سٹی حسن ابدال کے سب انسپکٹر خرم شہزاد نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے محمد یسین ولد لعل زادہ سکنہ محلہ اسلام آباد پشاور کے قبضے سے 10 کلو 530 گرام منشیات برآمد کرتے ہوئے آہنی زیور سے آرستہ کر دیا اسی طرح تھانہ باہتر پولیس نے دو مختلف کاروائیوں میں اسد اخلاق ولد اخلاق دین سکنہ ایبٹ آباد سے 1400 گرام چرس اور طارق حسین ولد محمد بنی سکنہ البانڈی ایبٹ آباد سے 1300گرام چرس برآمد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا
جبکہ تھانہ حضرو کے اے ایس آئی محمد ارسلان نے محمد اعظم ولد گل افسر سکنہ ہارون سے 1300گرام چرس برآمد کر لی تھانہ رنگو کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک مشتاق احمد نے دوران چیکنگ نعیم اختر ولد عبدالرزاق سکنہ جتیال سے 1400 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا اسی طرح تھانہ فتح جنگ کے ایس آئی عابد علی نے دوران چیکنگ کرامت خان ولد عامل خان سکنہ ہنگو حال صدکال فتح جنگ سے 1300 گرام چرس برآمد ہونے پر پابند سلاسل کر دیا
دوسری جانب تھانہ جنڈ پولیس نے دوکاروائیوں میں مزمل خان ولد فیض اللہ خان سکنہ محلہ آلہ آباد جنڈ سے 10 لیٹر شراب اور مبشر عزیز ولد خان زمان سکنہ محلہ کوڈا جنڈ سے 550 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا تھانہ پنڈی گھیب کے اے ایس آئی ظہیر خان نے طارق محمود ولد محمد اقبال سکنہ شہباز پور ،پنڈی گھیب سے 500 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھانہ سٹی اٹک کے ایس آئی طاہر محمود نے اسد حیات ولد شوکت حیات سکنہ جمیل ٹاؤن اٹک سے 10 لیٹر شراب برآمد ہونے پر شراب قبضہ میں لیکر شراب فروش کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔