- Advertisement -
اٹک۔ 21 مئی (اے پی پی):اٹک پولیس نے ایک کارروائی کے دوران موٹروے کنارے نصب حفاظتی باڑ کاٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ موٹروے پولیس آفیسر شیر احمد نے تھانہ فتح جنگ پولیس میں استغاثہ پیش کیا کہ موٹروے لوکیشن NB45/46 موضع بحال پر لگی حفاظتی باڑ کو مختلف جگہوں سے کاٹ کر غیر قانونی راستے بنے ہوئے پائے گئے جس پر تھانہ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم حفاظتی باڑ کو کاٹنے والے ملزم محمد عاطف ولد اسلم سکنہ بحال تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599687
- Advertisement -