23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںاٹک پولیس کی کامیاب کارروائیوں میں 10 منشیات فروش گرفتار،10 کلو چرس...

اٹک پولیس کی کامیاب کارروائیوں میں 10 منشیات فروش گرفتار،10 کلو چرس ،ہیروئن برآمد

- Advertisement -

اٹک۔ 10 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں ۔ضلع بھر سے 10 ملزمان گرفتار کر کے 10 کلو چرس اور 135 گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔ایس آئی ذوالفقار احمد تھانہ صدر حسن ابدال نے دوران چیکنگ منشیات فروش عاقب شہزاد ولد لیاقت ساکن کوٹ سنڈکی حسن ابدال سے 2700 گرام چرس برآمد کر لی

جبکہ اے ایس آئی محمد آصف نے دوران چیکنگ منشیات فروش محمد عامر سے 1060 گرام چرس برآمد کر لی اور منشیات فروش محمد فیاض سے 510 گرام چرس برآمدکر لی ۔ایس آئی صداقت نواز تھانہ جنڈ نے دوران چیکنگ منشیات فروش ناہید اختر سے 1670 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ اے ایس آئی پرویز اختر ساکن شفقت الدین سے 540 گرام چرس برآمدکر لی اسی طرح اے ایس آئی محمد فہیم نے دوران چیکنگ منشیات فروش سمیع الرحمان سے 540 گرام چرس برآمدکر لی ۔اے ایس آئی عمران شاہین تھانہ سٹی اٹک نے دوران چیکنگ منشیات فروش اکمل خان سے 1200 گرام چرس برآمدکر لی

- Advertisement -

جبکہ اے ایس آئی یاسر علی نے دوران چیکنگ منشیات فروش مصباح اللہ سے 556 گرام چرس برآمد کر لی۔ اسی طر ح اے ایس آئی فیاض احمد وسیم خان سے 135 گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔ایس آئی محمد اشرف تھانہ انجراء نے دوران چیکنگ منشیات فروش اعجاز حسین شاہسے 1200 گرام چرس برآمد کر لی ۔ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیےگئے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں