اٹک۔ 03 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے اچھی کارکردگی پر اٹک پولیس کے پبلک ریلیشن آفیسر سب انسپکٹر محمد نعیم اور پرسنل اسسٹنٹ وقار الحق کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔
پی آر او محمد نعیم نے پولیس اور صحافیوں کے درمیان تعلقات کو مثالی بنانے کے ساتھ ساتھ اٹک پولیس کا بہترین چہرہ اور عوام دوستی کا کردار پیش کرنے میں بھر پور خدمات انجام دیں۔
اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی تا کہ وہ آئندہ بھی محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں۔