37.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومتجارتی خبریںاٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال...

اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 34 فیصد کمی ،سال کی دوسری سہ ماہی میں 8 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 34 فیصد کی کمی جبکہ سال کی دوسری سہ ماہی میں 8 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کمپنی کو 5.123 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو 7.80 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ مالی سال کےپہلے 6 ماہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 41.18 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 62.69 روپے تھی۔ سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو 2.73 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو 2.54 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 22.01 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 20.42 روپے تھی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552044

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں