اٹک پٹرولیم کی مصنوعات کی فروخت میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیاد پر6 فیصداضافہ ہوا،او سی اے سی رپورٹ

171
Attock Petroleum Limited
Attock Petroleum Limited

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیاد پر6 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔او سی اےسی کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں اٹک پٹرولیم کی 128000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے ،دسمبر 2022 میں اٹک پٹرولیم کے 121000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں اٹک پٹرولیم کے 779000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں کمپنی کے پٹرول کی فروخت کا حجم 52000 ٹن ، ہائی سپیڈ ڈیزل 51000 ٹن ، فرنس آئل 22000 ٹن اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 4000 ٹن ریکارڈکیاگیا ۔