اٹک کی عوام بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ، ہزاروں لوگوں کی ایم این اے شیخ آفتاب احمد کی قیادت میں اظہار یکجہتی ریلی

81

اٹک۔ 10 مئی (اے پی پی):اٹک کی عوام بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اس سلسلےمیں پاکستان مسلم لیگ نواز کے زیراہتمام پاک افواج اورقومی سلامتی کے اداروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تین میلہ تارکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد کی رہاٸش گاہ تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت رکن قومی اسمبلی ورکن جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمد نے کی۔ریلی میں رکن صوباٸی اسمبلی ملک اعتبارخان،سابق رکن صوباٸی اسمبلی افتخاراحمدخان،سینیئر قانون دان شیخ حسن الدین،سینیرقانون دان سیدعظمت علی خان،سینیرسیاسیت دان حاجی اکرم خان،سابق چیٸرمین بلدیہ شیخ ناصرمحمود،سابق واٸس چیٸرمین بلدیہ اٹک ملک طاہراعوان،ضلعی صدرمسلم لیگ نوازاٹک سلیم شہزاد،ضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ نواز ڈاکٹر میاں راشد مشتاق،ملک مریدعباس،ملک عاصم کمڑیال،ملک ندیم خان و دیگرسیاسی قائدین،صحافی، وکلاء، تاجر برادری سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کےشرکاء پر گل پاشی کی گٸی اورملی نغمےبھی پیش کئے گئے۔ریلی میں پاک فوج کےساتھ اظہاریکجہتی کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ریلی میں پاک افواج کے جوانوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ریلی کے اختتام پرخطاب کرتےہوۓ رکن قومی اسمبلی ورکن جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمدنےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت کوسلام پیش کرتےہیں۔وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نےپاکستان کےدفاع کاعزم کیاہے۔

شیخ آفتاب احمدنےکہاکہ یہ نوازشریف کی موثرقیادت ہی تھی جس کی بدولت کراچی اورسوات کاامن بحال ہوااورپاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہوا اورلوگ اب سکون کی زندگی بسرکررہےہیں۔انہوں نےبھارت کےوزیراعظم نریندرمودی کومخاطب کرتےہوۓکہاکہ تم اپنےملک کاخیال کروجہاں عوام غربت کی وجہ سےمررہی ہے۔انہوں نےکہاکہ بھارتی جارحیت پر پوری قوم پاک افواج کے ساتھ ہے،دشمن بھارت ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھے،بھارتی جارحیت کیخلاف ہم سب متحد ہیں،دشمن بھارت کو پہلے بھی شکست دی اور اب بھی دینگے،پاکستانی عوام اپنی پاک فوج کیساتھ ہیں اور انکی قربانیوں کو سراہتے ہیں۔

شیخ آفتاب احمد نےکہاکہ یہ دھرتی ہماری ماں ہےاوراس کی حفاظت ہم سب پرفرض ہے۔انہوں نےکہاکہ نوازشریف نے پاکستان کی حفاظت کی قسم کھاٸی ہےاسی لیےانہوں نے1998میں صدرکلنٹن کی طرف سےپانچ ارب ڈالرکی پیش کش مستردکرتےہوۓایٹمی دھماکےکرکےاس ملک کادفاع ناقابل تسخیربنادیا۔انہوں نےکہاکہ پاکستان کےشانداردفاع پرپاکستان کی تینوں مسلح افواج مبارکبادکی مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 1965کی طرح اب بھی چھپ کر حملہ کیا جسکا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا،اب پاک افواج کے منہ توڑ جواب سے دشمن اپنے زخم چاٹ رہا ہے

،بھارت کی مردود سرکار نے رات کی تاریکی میں حملہ کرکے پاکستانیوں کی غیرت کو للکارا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مضبوط افواج کےساتھ پاکستان کےچوبیس کروڑعوام ہیں اور وقت نے ثابت کیا ہے مضبوط فوج والے ہی حفاظت میں ہوتے ہیں اوراب جان کی قربانیوں سے ملکی وحدت کو فروغ دیا جائیگا۔دیگرمقررین نےبھی جنرل عاصم منیراورپاک فوج کوشاندارالفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیااورکہاکہ ہم دشمن بھارت سے ڈرنے والے نہیں ہیں انکے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔

پاکستانی قوم پوری قوت سے پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے اوران کےشانہ بشانہ وطن عزیز کے ایک ایک انچ کی حفاظت کی جائیگی،ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ہم سب ایک ہیں۔ریلی کے اختتام پرمنعقد ہونے والی تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔