اٹھارہ جولائی تک درآمدات 2.6 ارب ڈالر رہیں، سٹیٹ بینک کے اقدامات سے گزشتہ سال کی بڑھتی درآمدات کو کنٹرول کریں گے،وفاقی وزیرخزانہ

80
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف اور وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران زبانی استعفیٰ دیا ،پاکستان پہنچنے پر باضابط پیش کر دوں گا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 18 جولائی تک درآمدات 2.6 ارب ڈالر رہیں ہیں ، سٹیٹ بینک کے اقدامات سے گزشتہ سال کی بڑھتی درآمدات کو کنٹرول کریں گے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 18 جولائی تک درآمدات 2.6 بلین ڈالر رہیں جو درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہ رواں ماہ کے اختتام پر درآمدات کا حجم 5.5 ارب ڈالر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے اقدامات سے گزشتہ سال کی بڑھتی درآمدات کو کنٹرول کریں گے، درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول کو یقینی بنانے کے اقدامات جاری رکھیں گے۔