اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات و نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ 18 سال سے اوپر کی عمر کے لوگوں کی ویکسی نیشن کے لئے رجسٹریشن کا عمل 3 جون سے شروع کیا جائے گا۔
اپنے ٹؤیٹ میں انہو ں نے کہا کہ 18 سے اوپر کی عمر کے نوجوان 1166 پر اپنے شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹریشن کروائیں تاکہ ویکسی نیشن کے عمل کو مزید وسعت دی جائے سکے۔ انہوں نےکہا کہ پورے ملک میں ویکسی نیشن کا عمل زور و شور سے جاری ہےاور عوام سے اپیل کی کہ اپنے آپ کو ویکسی نیشن کے لئے رجسٹرڈ کروائیں۔