اپرخانپورکے علاقہ جات کاوولٹیج کاسب سےبڑامسئلہ ہنگامی بنیادوں پرحل کیا، وفاقی وزیرعمرایوب خان

78
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات

ہری پور۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان نے کہاہے کہ الیکشن میں جووعدے کیے تھے اللہ کاشکرہے کہ ہمیں انکی تکمیل کاموقع ملادوسال قبل اپرخانپورکے علاقہ جات کاسب سے بڑامسئلہ وولٹیج کاتھاجسے ہنگامی بنیادوں پرحل کیاجبکہ دارتیاں اور گردونواع کے دیہات میں بجلی کی بہتری کے لیے1کروڑروپے کی خطیرلاگت سے ٹرانسفارمرزاورپولزمہیاکیے مذکورہ علاقوں کے علاوہ کوٹیڑہ،سوہااورگرم تھون سمیت دیگر دیہات میں گیس فراہمی کی مدمیں 55کروڑروپے کی خطیرفنڈنگ کردی ہے جس سے مذکورہ پسماندہ علاقہ جات کے عوام کی طرززندگی میں تیزی سے بہتری آئے گی انھوں نے کہاکہ ٹی آئی پی کواین آر ٹی سی کے حوالے کردیاگیاہے جسکے آغازسے روزگارکے مواقع پیداہونگے اسی طرح جی ٹی روڑاورخانپورروڑسمیت ریلوے اسٹیشن ہری پورکے قریب واقع برساتی نالے پرپل کی تعمیرکی منظوری بھی ہوچکی ہے جس کے لیے 1ارب 15کروڑکی خطیرفنڈنگ کی گئی ہے ان خیالات کااظہاراُنھوں نے تحصیل خانپورکے دور افتادہ پہاڑی علاقہ جات کھوئی کما،سرادنہ اوردارتیاں میں 13کروڑ97لاکھ روپے کی خطیرفنڈنگ سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کے بعدجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرسابق صوبائی وزیریوسف ایوب خان اورایم پی اے و چئیرمین ڈیڈک کمیٹی ارشدایوب خان بھی انکے ہمراہ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین ارشادسمیت دیگرمقامی قائدین نے خطیرلاگت سے عملی گیس فراہمی منصوبے اورملحقہ تمام علاقہ جات میں بجلی سکیموں کی تکمیل پروفاقی وزیرعمرایوب خان کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیاسابق صوبائی وزیریوسف ایوب خان نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کوبنے 73سال گزرچکے ہیں مگرجتنے ترقیاتی کام حالیہ دوسال کے دوران خانپورکے پہاڑوں اوردشوارگزارعلاقوں میں ہوئے انکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انھوں نے کہاکہ الیکشن کے دوران ہم ترناواسے اندرجہاں بھی گئے سڑکیں،راستے اور گلیاں کھنڈرات کامنظرپیش کررہی تھیں یقین نہیں ہوتاتھاکہ یہاں بھی زندگی کے آثارہیں بجلی تھی اورنہ پینے کے لیے پانی تاہم اب دوسال کاموازنہ آپ پچھلے73سال سے کرلیں آج اپرخانپورکے جس گاؤں میں جائیں بجلی کے220وولٹ ہیں،کروڑوں روپے کی فنڈنگ سے سڑکوں گلیوں کی تعمیرسمیت سب سے بڑی بات کہ کسی نے سوچابھی نہیں تھاکہ ان علاقوں میں بھی گیس آئے گی انھوں نے بجلی وگیس کے میگامنصوبوں پر وفاقی وزیرعمرایوب خان اورصوبائی ترقیاتی منصوبوں پرایم پی اے ارشدایوب خان کی شاندارخدمات کوسراہاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے وچیرمین ڈیڈک کمیٹی ارشدایوب خان نے کہاکہ گیس فراہمی منصوبے کے عملی آغازنے ثابت کردیا ہے کہ اگر آپ کے منتخب کردہ نمائندے میں صلاحیت ہوتوکوئی بھی کام ناممکن نہیں انھوں نے اپرخانپورکے مذکورہ دشوارترین علاقہ جات میں کروڑوں روپے کی فنڈنگ سے گیس فراہمی منصوبے کے آغازپروفاقی وزیرکوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔