اپریل میں جرمنی کی برآمدات میں توقع سے زیادہ اضافہ ریکارڈ

61
ادارہ برائے شماریات

برلن ۔3جون (اے پی پی):اپریل میں جرمنی کی برآمدات میں توقع سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جرمنی کے وفاقی محکمہ شماریات کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک رپورٹ کے مطابق اپریل میں جرمن برآمدات میں مارچ کے مقابلے میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا اسی طرح درآمدات میں بھی 3.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماہانہ سے ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اپریل میں جرمنی کی روس کو برآمدات میں 10 فیصد کمی آئی جبکہ مارچ میں سخت مغربی پابندیوں کے دوران یہ روس کے لیے برآمدات 60 فیصد کمی آئی ۔اپریل میں جرمنی کا ٹریڈ سرپلس 1.6بلین یورو کے اندازے کے برعکس 3.5 بلین یورو (3.76 بلین ڈالر ) رہا ۔