27.7 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںاپریل کے آخر میں فل اسکیل اربن و رورل فلڈ پروٹیکشن ماک...

اپریل کے آخر میں فل اسکیل اربن و رورل فلڈ پروٹیکشن ماک ایکسرسائز کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔12اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ اپریل کے آخر میں فل اسکیل اربن اوررورل فلڈ پروٹیکشن ماک ایکسرسائز کی جائیں گی جس کا مقصد محکموں کی فلڈ فائٹنگ تیاریوں اور صلاحیتوں کا چانچنا اور محکموں کے درمیان رابطوں کو بہتربنانا ہے، 19 اپریل تک چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی اپنی حدود میں دریاؤں، ندی، نالوں کے حفاظتی بندھوں اورپشتوں کی جائنٹ انسپکشن رپورٹ جمع کروائیں گے اسی طرح ضلع کونسل، سول ڈیفنس، میونسپل کارپوریشن، محکمہ صحت، ڈی ڈی ایم اے اور ریسکیو1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے فلڈ فائٹنگ کے آلات اور ممکنہ سیلاب سے بچنے کیلئے پر ی فلڈایرینجمنٹ کے حوالے اپنے سرئٹیفیکٹس جمع کروائیں گے۔

یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی/ایمرجنسی بورڈ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے شہریوں کی جانب سے ریسکیو1122پر فیک کالز کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جعلی ایمرجینسی کالز کی وجہ سے جہاں محکمانہ وسائل کا زیاں ہوتا ہے وہی پر کسی کی قیمتی جان اور املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ والدین اوراساتذہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پرینک کالز سے روکیں اوراس کے نقصانات سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ انڈر ایج بچوں کی موٹرسائیکل ایکسیڈنٹ کی شرح70 فیصد سے زائد ہے۔ انہوں نے کہاکہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دینا اخلاقی اورقانونی جرم ہے جس کا تدارک سوسائٹی کو کرنا ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581022

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں