ساﺅ پالو۔ 06 مئی (اے پی پی) برازیل نے کہا ہے کہ اپریل کے دوران اس کی سویابین کی برآمد 10.26 ملین ٹن رہی جس کی وجہ چین امریکا تجارتی کشیدگی کے باعث جنس کی فروخت میں اضافہ ہے۔غیر ملکی تجارت کے حوالے سے برازیل کے ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران اس کی چین کو سویابین کی برآمد 10.26 ملین ٹن رہی، اس سے قبل مئی 2017 ءمیں 10.96 ملین ٹن سویا بین برآمد کی گئی تھی جو ملکی تاریخ میں کسی بھی ایک ماہ کے دوران سویا بین کی برآمد کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔