اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ء میں اپریل کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں23.80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل2017ءکے دوران پام آئل کی قومی درآمدات کا حجم 17.47 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2016ءکے دوران درآمدات کا حجم 14.1ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔