اپریل 2017ءکے اختتام تک ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 40.568 ملین تک بڑھ گئی

75

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) اپریل 2017ءکے اختتام تک ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 40.568 ملین تک بڑھ گئی جبکہ مارچ 2017ءکے اختتام پر صارفین کی تعداد 39.88 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں موبائل فون کے صارفین کی مجموعی تعداد مارچ 2017ءکے اختتام پر 139.108 ملین سے اپریل کے خاتمہ تک 139.615 ملین تک پہنچ گئی اس طرح صرف ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 0.5 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ر