اپریل 2021 میں نان کیش بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ٹیکس محصولات میں 103 فیصد اضافہ ہوا ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو

70
چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):اپریل 2021 کے دوران نان کیش بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ٹیکس محصولات میں 103 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2021 کے دوران نان کیش بینکنگ ٹرانزیکشنز پر انکم ود ہولڈنگ ٹیکس وصولیاں 1.14 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ اپریل 2020 کے دوران اس مد میں 564.97 ملین روپے کے ٹیکس محصولات کئے گئے تھے۔ اس طرح اپریل 2020 کے مقابلہ میں اپریل 2021 کے دوران نان کیش بینکنگ ٹرانزیکشنز پر انکم /ود ہولڈنگ ٹیکس وصولیوں میں 575 ملین روپے یعنی 103 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔