پشاور۔ 06 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر اپر چترال میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ضلع بھر کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بحیثیت مجموعی پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔