اپر کوہستان۔ 21 دسمبر (اے پی پی):ضلع اپر کوہستان پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 3 اشتہاری گرفتار کر کے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔
ترجمان اپر کوہستان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد خان کی ہدایت پر ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ ہربن سمن خان نے ایس ڈی پی او گوہر وکیل خان کی زیر نگرانی اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ درلی ہربن میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران قتل و اقدام قتل میں مطلوب 3 اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ اس دوران ان سے غیر قانونی اسلحہ 2 پستول اور 53 کارتوس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے۔