کوہستان اپر۔ 19 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان فرمان اللہ کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس کا کمیلا بازار میں غیر قانونی منی اڈوں اور غلط پارکنگ کے خلاف مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ اپر کوہستان پولیس کے مطابق اس حوالے سے کمیلا بازار میں کثیر تعداد میں غیر قانونی اڈے اور غلط پارکنگ کرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ کاروائیوں کے دوران کمیلا بازار سے غیر قانونی پارکنگ اور منی اڈے ختم کر دیئے گئے۔
ٹریفک پولیس نے جانب لوڈ سپیکر پر ہدایات دیں کہ آئندہ بھی غیر قانونی پارکنگ، منی اڈوں اور دیگر تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں، غلط پارکنگ اور تجاوزات کی وجہ سے کمیلا بازار میں شہریوں کا پیدل چلنا، ٹریفک جام سمیت دیگر کاروباری دشواریوں سے بچا جا سکے۔