اپر کوہستان، ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری

81

اپر کوہستان۔ 14 جنوری (اے پی پی):اپر کوہستان ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ اپر کوہستان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود خان کی زیر نگرانی ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ٹریفک انچارج فضل رحیم نے سٹاف کے ساتھ کمیلا بازار میں کمسن موٹر سائیکل سواروں، بغیر رجسٹریشن، بغیر ہیلمٹ اور کمسن ڈرائیوروں اور ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائیں، جس کے دوران کارروائی مختلف خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے کئے گئے اور وارننگ بھی دی گئیں۔ ٹریفک پولیس نے والدین کو پیغام میں کہا ہے کہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں، کمسن رائیڈرز کا موٹر سائیکل چلانا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔